آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آرمی چیف کی جانب سے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، آرمی چیف

دوسری طرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ سے سی پیک اور دفاعی تعاون کے معاملات زیرِ غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان چین اسٹریٹجک تعلقات پر عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف کا سی پیک منصوبے کیلئے مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا۔ چینی وزیر خارجہ کا سی پیک پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسکول ٹیچر کے بیٹے نے اعزازی شمشیر کالج پروفیسر کے بیٹے کو تھما دی

چینی وزیرخارجہ کی طرف سے سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے چینی کمٹمنٹ کا اظہار کیا گیا۔ چینی وزیرخارجہ نے دونوں برادر اقوام کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں