سات لاکھ پچاس ہزاربیرل خام تیل لے کر آنے والے روسی کارگو کی جون کے پہلے ہفتے میں آمد متوقع ہے۔
جنگ اخبار کے مطابق حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو، جو 750,000 بیرل خام تیل لے کر آرہا ہے، جون کے پہلے ہفتے میں پہنچ سکتا ہے جو کہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا ۔
پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی
خیال رہے کہ پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے۔جنگ اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔
سستے پٹرول کی فراہمی میں پٹرولیم ڈیلرز کی ہچکچاہٹ رکاوٹ بن گئی
سرکاری افسران اس ضمن میں تفصیلات بتانے سے تقریبا ًگریز کر رہے ہیں۔ اس بات میں اہم امر یہ ہے کہ روسی وفد نے پاک روس تیل خریداری کے امور کے بارے میں اخبارات میں رپورٹنگ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔