ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ میں ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا جس کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار ڈالر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے گیٹ آف فلبیٹ سے 10 کلومیٹر دور ایک جزیرہ “بارلوکو” موجود ہے جو تقریباً 25 ایکٹر پر مشتمل ہے۔ اس جزیرے کو گیلبریتھ گروپ نے فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔
جزیرے کی فروخت آن لائن کی جا رہی ہے۔ اس جزیرے پر موسم سرما میں جنگلی حیات کے پینے کے لیے ایک تالاب موجود ہے اس کے علاوہ جزیرے پر کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوک میں اندھی ہو جانی والی عجیب و غریب مکڑی
بارلوکو جزیرہ اسپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔
لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لیے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی اور ذریعہ ڈھونڈنا ہو گا۔