حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

petrol-price-in-pakistan

سال 2023 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے لٹر کمی کردی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مئی تک ہوگا۔

موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پٹرول ،منصوبے میں بڑی پیشرفت

دوسری جانب موٹرسائیکلوں سواروں اور چھوٹی کاریں رکھنے والے افراد کو سستے پٹرول کی فراہمی میں پٹرولیم ڈیلرز کی ہچکچاہٹ رکاوٹ بن گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کو خوف ہے کہ اس مد میں انہیں بروقت ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل نیشنل بینک کے ذریعے سرانجام پائے گا۔

نیشنل بینک کی جانب سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے صارف کو ون ٹائم پاس ورڈ فراہم کیا جائے گا۔ لیکن پیٹرولیم ڈیلرز کو یہ خوف لاحق ہے کہ بینک بروقت رقوم کی فراہمی ممکن نہیں بنا سکیں گے، جس کی وجہ سے وہ حکومتی پروگرام کا حصہ بننے سے کترا رہے ہیں۔ اس میں مزید کئی فیکٹر بھی ایسے ہیں جو تاخیر کی وجہ بن رہے ہیں۔

دنیا میں سب سے سستا پٹرول وینزویلا سب سے مہنگا ہانگ کانگ میں

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کو ون ٹائم پاسورڈ کی فراہمی کے لیے تمام موٹرسائیکلوں اور کاروں کا ڈیٹا چاہیئے، لیکن آدھے سے زیادہ موٹرسائیکلیں ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا بھی اس معاملے میں شامل ہوگا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحہ پر لانے میں تقریبا چھہ ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی کب شروع ہو گی؟ مصدق ملک نے بتا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ماہ کے دوران پچیس لیٹر پیٹرول دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، لیکن بہت سے موٹرسائیکل اور خصوصاً رکشہ مالکان کا خرچ اس سے زیادہ ہے، تو اگر وہ پچیس لیٹر پیٹرول وقت سے پہلے استعمال کرلیتے ہیں، تو باقی دنوں کے لیے وہ کیسے پیٹرول حاصل کریں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن تاحال ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہے۔


متعلقہ خبریں