مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو مارے گئے


گھوٹکی: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قادر پورلنک روڈ پر پولیس کا گشت کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ اے سیکشن تھانے کی حدود میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

مارے جانے والے پانچوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈاکوؤں کی لاشوں کو گھوٹکی تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں