رمیز راجہ نے کمنٹری پینل میں نام شامل نہ کئے جانے کی وجہ بتا دی


سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے  کمنٹری پینل میں نام شامل نہ کیے جانے کی وجہ نجم سیٹھی کو قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنا مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ضد ہے۔

اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 سے 3 ماہ میں تمام مداح مجھے انٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔

رمیز راجا نے پاک بھارت کرکٹ روابط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں، اس طرح نیوٹرل وینیو کی روایت پڑسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا اثر ٹیم کی کارکرگی پر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم چاہتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے وقت پر ٹیم کاحصہ بنے، جو پرفارمنس دے وہی پلئینگ الیون کا حصہ بننے کا حقدار ٹھہرے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں