ملتان پولیس فائرنگ، ملازمین کا ذاتی فعل تھا جس کا سخت حساب لیا جائے گا، آر پی او


ملتان آر پی او سہیل چودھری پولیس کی فائرنگ سے 2نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ان کا کہناتھا کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، آر پی او اپنے بیان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ یہ پولیس ملازمین کا ذاتی فعل تھا جس کا سخت حساب لیا جائے گا۔

پولیس فائرنگ، آج میرے بیٹے عثمان کا نکاح تھا، غم سے نڈھال ماں کی گفتگو

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھی ملتان فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔انہوں نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر قیمت پر انصاف ہونے کا یقین دلایا او ر لواحقین سے تعزیت بھی کی۔


متعلقہ خبریں