سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ انتقال کر گئے

بلوچستان اسمبلی

بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور حسین کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

میر ظہور حسین کھوسہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کی میت ان کے آبائی علاقے صحبت پور لائی جائے گی جبکہ تدفین میر حسن میں کی جائے گی۔

سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کافی عرصہ سے پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔


متعلقہ خبریں