مولانا فضل الرحمان کو سب سے زیادہ الیکشن کی جلدی تھی، چودھری پرویز الٰہی

پرویز الہی کا شیخ رشید کی حمایت کا اعلان

صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ججز اور عمران کیخلاف فضل الرحمان کی پریس کانفرنس غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کو سب سے زیادہ الیکشن کی جلدی تھی،آج وہ خود مخالفت میں پیش پیش ہیں، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان بتائیں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب میں ن لیگ کو ٹکٹ کیلئے امیدوار ہی نہیں ملے،ن لیگ نے اپنی خفت مٹانے کیلئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

شہباز شریف، محسن نقوی آئین شکن ہیں، آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، پرویز الٰہی

کوئی ن لیگ کا ٹکٹ لے کر اپنا سیاسی مستقبل تاریک کرنا نہیں چاہتا، ن لیگ کے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑا نہ انشاء اللہ پڑے گا،پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی شکست نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ آئین میں دو تہائی اکثریت سے کی گئی ترمیم کے بغیر الیکشن کوئی نہیں روک سکتا،الیکشن کا مسئلہ آئینی ہے یہ آئینی طور پر ہی حل ہو گا اگر نہ ہوا تو مزید الجھ جائے گا۔

محمد خان بھٹی نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف اعترافی بیان دے دیا

ن لیگ کو اب سمجھ آئی کہ مذاکرات کے بغیر کوئی رستہ نہیں نکلنا،سیاسی مذاکرات بھی آئینی حدود میں رہ کر ہی ہو سکتے ہیں، عمران خان نے الیکشن پر مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے فواد چودھری سے رابطہ کیا ہے،ہماری دعا ہے کہ اسی سے کوئی رستہ نکلے اور صاف و شفاف الیکشن ہوں۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں مذاکرات کی آئینی حدود واضح کر دی ہیں،چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آخری موقع دے دیا مزید حکم عدولی پر نااہلی پکی ہے۔


متعلقہ خبریں