آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کاقیمتی سامان چوری


آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کے سامان پر چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی بنگلور سے دہلی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد اپنے سامان سے محروم ہوئے جس کا کھلاڑیوں کو ایک دن بعد معلوم ہوا جب ان کے پاس ایک دن بعد کارگو سے کٹ بیگ واپس آئے۔

کین ولیمسن آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ سے بھی باہر

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تمام کھلاڑیوں کے بلے چوری ہوگئے جبکہ ٹیم کے بیٹر یش دھل کے کم از کم 5 بلے غائب ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے 3، مچل مارش کے 2 اور انگلینڈ کے فِل سالٹ کے 3 بیٹ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کے جوتے، گلووز اور دیگر کرکٹ کا سامان بھی غائب ہے۔

آئی پی ایل میں نئے دلچسپ قوانین متعارف

رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے بلے کی قیمت ایک ایک لاکھ روپے تھی جن کی مجموعی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں