فارن پالیسی تباہ کر دی، مریم اورنگزیب

maryam

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے سابقہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تم واپس لائے اور فارن پالیسی تباہ کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ معیشت تم نے تباہ کی اور مہنگائی کی وجہ تم ہو۔

انہوں نے عمران خان حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے تم نے پھینکا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: بار کونسلز سیاسی ہو گئی ہیں، ایک ساتھ الیکشن کرائیں، آئین میں کہاں لکھا ہے؟ لطیف کھوسہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گرد تم واپس لائے اور فارن پالیسی تباہ کر دی۔ عمرانی ُنازی ازم’ کے سیاہ دورکی یہ چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو انصاف نہ ملا اور کہا بلیک میل نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے پشاور تک اساتذہ، میڈیا اور سرکاری ملازمین سمیت سب ہی تشدد کا نشانہ بنے۔


متعلقہ خبریں