نیویارک، خفیہ چینی پولیس اسٹیشن چلانے والے دو افراد گرفتار

نیویارک، خفیہ چینی پولیس اسٹیشن چلانے والے دو افراد گرفتار

نیویارک: خفیہ چینی پولیس اسٹیشن چلانے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتاری امریکی اداروں نے نیویارک سے کی ہے۔

مالی مشکلات، چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا منصوبہ

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دونوں افراد کو چائنا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداروں نے اس ضمن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 61 سالہ لی جیان وانگ اور 59 سالہ چن جن پنگ کو امریکی حکام کو بتائے بغیر چین کی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی سازش کرنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکہ میں نوکری کے انوکھے اشتہار نے ہنگامہ برپا کر دیا

امریکی اداروں کی جانب سے دونوں گرفتار افراد کو بروکلین کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں