افتخار کی دھواں دار بیٹنگ بھی کام نہ آئی، پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست

غیر ملکی لیگز، این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ، کھلاڑیوں کو واپس بُلالیا گیا

پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف افتخار احمد کی دھواں دار بیٹنگ کے باوجود حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی پوری ٹیم اننگز آخری گیند پر 159 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے رضوان اور بابر کی جوڑی نے کریز سنبھالی تاہم دونوں کھلاڑی خاطر خوا کارکردگی کا مظاہرہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اس میچ میں صرف ایک رن ہی بنا سکے جب کہ رضوان چھ رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

بعد ازاں فخر زمان اور صائم ایوب کی وکٹیں بھی جلد گر گئیں جب کہ مڈل آرڈر بھی ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ قومی ٹیم کے 14 اوور میں 88 رنز پر سات وکٹیں گر گئیں۔

اس موقع پر تجربہ کار افتخار احمد اور فہیم اشرف کے مابین دھواں دار شراکت داری قائم ہوئی، دنوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز جوڑے۔

فہیم اننگز کے 19 ویں اوور میں آوٹ ہو گئے اور ان کے بعد آنے والے بلے باز نسیم شاہ نے لگاتار تین گیندیں ڈاٹ کھیل دیں۔

پاکستان کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، افتخار نے پہلی گیند پر چھکا اور تیسری پر چوکا جڑ دیا جب کہ چوتھی گیند پر وہ کیچ دے بیٹھے۔

آخری وکٹ پر حارث بیٹنگ کے لیے جنہوں نے پہلی گیند مس جب کہ دوسری پر وہ کیچ دے بیٹھے، یوں نیوزی لینڈ نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شاندار بلے بازی کی اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 33 رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ ان دونوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

بابراعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث نے 2،2جب کہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔پاکستان کی ٹیم میں زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کواسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان پہلے 2 میچ جیت چکا ہے ۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے سے نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

بابر اعظم اور شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

 

 


متعلقہ خبریں