ریاض: نیوم کے علاقے میں کسی بھی شوٹنگ پروگرام کی تکمیل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروڈیوسرز کے اخراجات میں سے 40 فیصد رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
سعودی عرب میں عیدالفطر کس دن ہو گی؟ اہم خبر آ گئی
سعودی عرب کے مؤقر اخبار عرب نیوز کے مطابق یہ پیشکش سعودی عرب میں 500 بلین ڈالرز کے گیگا پروجیکٹ کی لانچنگ کے موقع پرکی گئی ہے جس میں میڈیا انٹسٹری کے لیے نیا ساؤنڈ اسٹیج لانچ کیا گیا۔
دو روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں فلم اور ٹی وی کی عالمی شہرت یافتہ 140 شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں میڈیا پروجیکٹ کے مختلف مراحل، فلم پروڈکشن کے لیے دستیاب سہولتیں اور خاص طور پر مقامی انڈسٹری کے لیے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی گئی۔
شرمین عبید چنائے کا ایک اور اعزاز، اسٹار وارز سیریز کی فلم ڈائریکٹ کریں گی
گیگا ایونٹ میں جن افراد نے شرکت کی ان کا تعلق سعودی عرب کے علاوہ شمالی امریکہ، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، متحدہ عرب امارات، ترکی، بھارت اور مراکش سے تھا۔
واضح رہے کہ نیوم شمال مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے کنارے ایک ایسا علاقہ ہے جو اپنے قدرتی حسن کے لیے جانا جاتاہے اور جہاں ایک میگا پروجیکٹ کی تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران کی سعودی بادشاہ کو دورہ تہران کی دعوت
نیوم پروجیکٹ میں میڈیا انڈسٹریز، انٹرٹینمنٹ اینڈ کلچر کے مینیجنگ ڈائریکٹر وین بورگ نے کہا کہ یہ دو روزہ تقریب ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی تھی۔