پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیا آج محمد رضوان کھیلیں گے؟


پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے سے نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

آج سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں رات نو بجے کھیلا جائے گا، اس میچ میں محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

بابراعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑ گیاتھا، میڈیا ذرائع کے مطابق محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ہی ان کو کھلانے بارے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

کہا گیاہے کہ احتیاطی طور پر محمد رضوان کو آرام دیاجاسکتاہے، اگر وہ ٹیم کا حصہ نہ بن پائے تو ان کی جگہ محمد حارث کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں