دبئی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق، پاکستانی بھی شامل


دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ 

خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا جب دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم کو آگ لگنے کی اطلاع سب سے پہلے 12 بج کر 35 منٹ پر دی گئی۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انخلاء اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے بھڑکتے ہوئے دیکھے اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ واقعے کی تحقیقات کی وجہ سے اتوار کے روز عمارت کی کئی دکانوں کو بند رکھا گیا۔

دبئی دنیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام بن گیا

حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام 16 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جن میں 6 سوڈانی، 4 بھارتی، ایک اردنی اور ایک مصری شہری شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ متعلقہ حکام حادثے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کیلئے جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں