وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کی نوعیت دیکھی جا سکتی ہے۔ مفتی عبدالشکور کی کار لنک روڈ سے نکلتے ہوئے جیسے ہی سڑک پر آئی تو پیچھے سے آتی تیز رفتار گاڑی نے زوردار ٹکر ماری۔

حادثہ اچانک اور انتہائی خطرناک تھا کہ مفتی عبدالشکور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔ مفتی عبدالشکور کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

مفتی عبدالشکور اپنی کار خود چلا رہے تھے اور کار میں ان کے ساتھ کوئی بھی موجود نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں