سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ supreme court

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 ء کو سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

محمد شافع منیر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی کہ ایکٹ کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل سعید آفتاب نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو کالعدم قراردیا جائے۔


متعلقہ خبریں