ہونٹوں کی حرکات پڑھ کر الفاظ سنانے والی عینک


نیویارک: ماہرین کی جانب سے ایسی عینک تیار کر لی گئی ہے جو صرف ہونٹوں کی حرکات پڑھ کر الفاظ سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو قوت گویائی سے محروم ہیں لیکن ہونٹ ہلا کر الفاظ ادا کرسکتے ہیں یا پھر شوروغل میں بھی لوگوں کی آواز سنائی نہیں دیتی جس کا حل نکال لیا گیا۔

اب ایک ایسی عینک تیار کر لی گئی ہے جو صرف ہلتے ہونٹوں کی مدد سے الفاظ سنائے گیاسمیں سونار ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ تجرباتی طور پر یہ عینک کورنیل یونیورسٹی میں واقع اسمارٹ کمپیوٹر اسپیچ اٹرفیس لیبارٹری (سائی فائی لیب) نے بنائی ہے۔

تیار کردہ چشمے کے فریم کے نچلے حصے میں 2 بہت ہی چھوٹے اسپیکر لگائے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی 2 باریک لیکن حساس مائیکروفون بھی جڑے ہیں۔

اسپیکر بولنے والے شخص کی جانب ایسی صوتی امواج خارج کرتے ہیں جو سنائی نہیں دیتیں لیکن وہ بولنے والے کے منہ سے دوبارہ ٹکرا کر واپس آتی ہے اور مائیک تک پہنچتی ہیں۔

جب آواز حساس مائیکروفون تک آتی ہے تو عینک کے اندر ہی ایک الگورتھم اسے وائرلیس کے انداز میں اسمارٹ فون تک بھیجتا ہے۔ اب یہاں سافٹ ویئر الگورتھم ہونٹوں کی حرکات سے بولے جانے والے الفاظ کو پڑھتا ہے۔

فی الحال یہ 31 اقسام کے الفاظ اور ہدایات کو 95 فیصد درستگی سے سمجھ لیتا ہے اور اس کی آواز دیکھنے والے تک پہنچا دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سافٹ ویئر کو صرف چند مںٹ کی تربیت درکار ہوتی ہے۔ بس اتنا کرنا ہوگا کہ گویائی سے محروم شخص کو سامنے آکر کچھ الفاظ ادا کرنا ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں