عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،عدالتی اصلاحات بل 2023منظور

اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اے پی سی بلانے کا فیصلہ پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اے این پی کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،عدالتی اصلاحات بل 2023منظور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی  نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اے این پی کی جانب سے بلائی جانے والی اے پی سی 3 مئی 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو گی جب کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دو مئی کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں