سوزوکی نے پاکستان میں پیداوار کا ریکارڈ قائم کردیا

مہران800 سی سی کی فروخت بند، ہنڈا نے قیمتیں بڑھا دیں

فائل فوٹو


حالیہ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی کے باوجود مجموعی طور پر پاک سوزوکی موٹرکمپنی مارکیٹ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔

نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نے گزشتہ 40سالوں میں پاکستان میں 25لاکھ گاڑیاں پیدا کی ہیں۔ کمپنی کی اس کامیابی میں 2019ء تک اس کی مہران گاڑی اور اس کے بعد آلٹو نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

مارچ 2023 میں ایک بھی ہنڈا سوک فروخت نہ ہوسکی

اس دوران کمپنی کی دیگر گاڑیاں کلٹس، بولان، ویگن آر وغیرہ نے بھی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

دوسری جانب ملکی معاشی صورتحال کا اثر پاک سوزوکی کمپنی پربھی پڑاہے ،رواں سال فروری میں کمپنی کے صرف 1ہزار یونٹ ہی فروخت ہوئے۔ اس سے ایک ماہ پہلے کمپنی کی مقبول ترین کار آلٹو کے صرف 44یونٹ فروخت ہوسکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں