دھوکہ دہی سے 105 شادیاں ،ورلڈ ریکارڈ قائم


گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دھوکہ دہی سے 104 یا 105 خواتین سے شادی کرنے والے امریکی شہری گیوانی وجلیوٹو کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے مرد کے طور پر درج کرلیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وجلیوٹو نے ان میں سے کسی ایک کو بھی طلاق نہیں دی جبکہ کسی بھی خاتون کو دوسری خاتون کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔


جنگ اخبار کے مطابق امریکی شہری ہر بار نیا شکار بناتا اور خواتین کو بہلا پھسلا کر شادی کرنے کے بعد ان کا مال دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا۔

وجلیوٹو نے یہ شادیاں 1949 سے لیکر 1981 کے درمیان امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 دیگر ممالک میں جعلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شادیاں کیں۔

گیوانی وجلیوٹو اس کا اصل نام نہیں تھا تاہم جب اس نے اپنی آخری بیوی سے شادی کی تو یہ نام ظاہر کیا تھا۔

وجلیوٹو عام طور پر خواتین سے کباڑ کی مارکیٹوں میں پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کردیتا۔ اس کے بعد فوری طور پر شادی کرلیتا اور ہر شادی کے بعد وجلیوٹو اپنی نئی بیوی کی رقم اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوجاتا۔

وہ خواتین کو بتاتا کہ وہ بہت دور رہتا ہے اور انہیں اپنا سامان پیک کرنا کا کہتا جس کے بعد سارا سامان ٹرک میں لیکر فرار ہوجاتا اور پھر نظر نہیں آتا تھا۔ وہ اس سامان کو کباڑ کی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیتا جہاں نیا شکار بھی تلاش کرلیتا تھا۔

ان کا آخری شکار شارون کلارک بنی تھیں جو ریاست انڈیانا کی ایک کباڑ مارکیٹ میں منیجرتھیں جنہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے 28 دسمبر 1981 کو انہیں گرفتار کروالیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں