مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ


اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متنازعہ فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسم کر دیا۔

انہوں ںے کہا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں اور چیف جسٹس کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوری طور پر الیکشن میں نہ جانا بڑی غلطی تھی، ن لیگی رہنما کا اعتراف

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں