138سال بعد بیٹی کی پیدائش


مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں امریکی خاندان میں 138 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشی گن کے علاقے کیلیڈونیا میں ایک امریکی خاندان کو 138 سال بعد بیٹی کی خوشی ملی۔ امریکی جوڑی اینڈریو کلارک اور کیرولین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اینڈریو کلارک کے خاندان میں 138 سال بعد لڑکی کی پیدائش ہوئی جس پر پورے خاندان میں خوشی منائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پودوں کے رونے کی آوازیں ریکارڈ

بچی کی والدہ کیرولین نے کہا کہ ہمیں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ملی تو بے انتہائی خوشی ہوئی تاہم اس خوشی میں اس وقت زیادہ اضافہ ہو گیا جب شوہر نے بتایا کہ ان کے خاندان میں 1885 کے بعد پہلی بیٹی پیدا ہوئی۔

اینڈریو کا کہنا تھا کہ ہمارے قریبی رشتے داروں میں تو لڑکی کی پیدائش ہوئی تاہم ہمارے شجرے میں لڑکی 138 سال بعد پیدا ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں