جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر جان محمد سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر جان محمد سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
لکی مروت میں کامیاب آپریشن، 12 دہشتگرد مارے گئے
فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حامد رسول شہید، 4اہلکار زخمی ہو ئے۔ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔