گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی۔

اس ضمن میں گورنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات ملتوی کر چکا ہے۔

خط کے متن کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی ایک تازہ لہر آئی ہوئی ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم حکام کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بعض واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ایک بریگیڈئیر اور 7 جوان شہید ہو چکے ہیں۔پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 8 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں۔


متعلقہ خبریں