انتخابات معاملے پر پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قدم اٹھا لیا


تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس فوری سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آئین پر کیا گیا حملہ گوارا کیا گیا تو ملک میں جنگل کا قانون بچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لازم ہے کہ آئین سے سنگین انحراف پر چیف الیکشن کمشنر کا محاسبہ کیا جائے،واضح رہے کہ اعجاز چودھری نے 18 اکتوبر 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دی تھی۔


متعلقہ خبریں