رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

تھرمیں 50 ہزار خاندانوں کو راشن بیگ دینے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

دبئی میں حالیہ رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت افطار اور کھانا تقسیم کرنے والوں پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی حکومت نے عطیہ کردہ کھانے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اجازت پر زور دیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی خطرے سے بچاو کی آخری وارننگ جاری

حکومت نے اعلان کیا کہ لائسنس کے بغیر اشتہارات یا عطیات جمع کرنے پر 5 ہزار درہم سے ایک لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ عائد کیا جائے گا یا کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں