پولیس نے تحریک انصاف کے 12 سے زائد کارکنو ں کو گرفتار کر لیا


اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 12 سے زائد کارکن گرفتار کر لئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اس موقع پر قیدیوں کی وین روکنے کی کوشش کے دوران پولیس اور وکلاء بھی آمنے سامنے آ گئے۔

ایس پی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اگر قانون ہاتھ میں لیا توگرفتار کرلیں گے،اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، اسلحہ بردار کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کے ساتھ آنے والو ں سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں