پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایشیا کپ میچز کے حوالے سے کہا کہ اگر یہ میچز پاکستان میں نہیں ہوتے پھر سری لنکا میں کروا لینے چاہئیں۔
لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دوحا میں 10 مارچ سے جاری ہے،شعیب اختر بھی دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔
انہوں نے وہاں ایک انٹرویو میں ایشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کروا نے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا
انٹرویو کے دوران انہوں نے خواہش کی کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا پاک بھارت میچ سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی میزبان پاکستان کو ملی ہوئی ہے لیکن بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکاری ہے، جس کے ردعمل میں پاکستان کی جانب سے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔