زمان پارک پہنچو، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


لاہور: ہیش ٹیگ زمان پارک پہنچو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈی آئی جی شہزاد بخاری کی قیادت میں لاہور میں موجود ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی شہزاد بخاری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان گرفتاری کا مشن جاری،زمان پارک ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ زمان پارک پہنچو ٹاپ ٹرینڈ بن گیاہے۔

آج دن ساڑھے دس بجے تک اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 1935 ہزار ٹوئٹ ہو چکے ہیں، جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں