عظیم باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

لیجنڈ باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھٹرے دو برس بیت گئے | urduhumnews.wpengine.com

دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔ انہوں نے باکسنگ کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ 3 مرتبہ جیتا۔

لیجنڈ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے والد کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے کہلائے تاہم 1960 میں 18 برس کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔

12 سال کی عمر میں محمد علی نے ایک مقامی جمنازیم میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1960 سے 1963 تک 19 مقابلے کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی۔ 18 سال کی عمر میں انہوں نے 1960 کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔

22 سالہ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ باکسنگ کیرئیر میں 56 مقابلے جیتے۔ 37 مقابلوں میں حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا۔

1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

36 سال کی عمر میں محمد علی نے اسپنکس کو شکست دے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔

39 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں بھی کام کیا۔ اپنی زندگی پر دو کتابیں بھی لکھیں۔

1980 میں ان کی صحت خراب رہنا شروع ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں پارکنسنس سنڈروم (رعشہ) کا مرض لاحق تھا۔ 1984 میں رعشے کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

محمد علی نے زندگی میں 4 مرتبہ شادی کی جس سے ان کی 7 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔ بیٹیوں میں مریم، جمیلہ، رشیدہ، خالیہ، میا، حنا، لیلیٰ جب کہ 2 بیٹے اسعد اور محمد جونیئر ہیں۔ 

محمد علی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد 3 جون 2016 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


متعلقہ خبریں