وزیراعظم کا غربا کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے غربا کو مہنگائی سے بچانے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم نے مہنگائی سے ستائے غریب گھرانوں کے لیے بڑے رمضان پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا۔

پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا،وزیراعظم نے رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر رمضان پیکج کی فراہمی کے لیے وفاق صوبوں کو تعاون فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں