یونائیٹڈ بائیکس کی قیمتیں ایک لاکھ سے بڑھ گئیں

یونائیٹڈ بائیکس کی قیمتیں ایک لاکھ سے بڑھ گئیں

کراچی: موٹر سائیکل بنانے والے ادارے ہنڈا، یاماہا اور روڈ پرنس کے بعد یونائیٹڈ آٹو انڈسٹری نے بھی اپنی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ہنڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

آٹو انڈسٹری کے حوالے سے معروف ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق یونائیٹڈ یو ایس 70 کی نئی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جب کہ پرانی قیمت 96 ہزار 500 روپے تھی۔

اسی طرح یونائیٹڈ یو ایس 100 کی نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوئی ہے جب کہ پرانی قیمت 96 ہزار 500 روپے تھی۔

روڈ پرنس بائکس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یونائیٹڈ آٹو انڈسٹری نے اپنی تیار کردہ اسکوٹی کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ پہلے اس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تھی۔

ویب سائٹ کے مطابق یونائیٹڈ یو ایس 125 کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ اس سے قبل قیمت ایک لاکھ 41 ہزار روپے تھی۔

یاماہا بائکس کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئیں

یونائیٹڈ آٹو انڈسٹری نے اپنی تیار کردہ یونائیٹڈ 150 الٹی میٹ تھرل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں