سکھ جج کا جھگڑا کرنے والے مسلمان ملزم کو درخت لگانے اور نماز پڑھنے کا حکم

فوٹو: فائل


بھارت میں موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے اور پھر جھگڑا کرنے پر عدالت نے رکشہ ڈرائیور کو درخت لگانے اور پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے حال ہی میں ایک مسلمان شخص کو سڑک حادثے اور جھگڑے کے ایک کیس  میں مجرم قرار دیا اور اسے قید کی سزا کے بجائے 5  وقت نماز پڑھنے اور 2 درخت لگانے کا حکم دیا گیا۔

30 سالہ رؤف عمر خان جوکہ رکشہ ڈرائیور تھا، کے خلاف 2010 میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جب اس نے  ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور پھر بائیک والے سے جھگڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے انعامی رقم چھپانے پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

13 سال بعد مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رؤف عمر کو دفعہ 323 میں قید کی سزا دینے کے بجائے  حادثے کے مقام پر واقع مسجد کے احاطے میں  2 درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 1958 کا پروبیشن آف آفنڈرز ایکٹ کا سیکشن 3 مجسٹریٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی مجرم کو نصیحت یا وارننگ کے بعد رہا کر دے تاکہ وہ جرم کو دوبارہ نہ کرے۔

دوران سماعت ملزم نے عدالت کو بتایا تھا کہ مسلمان ہونے کے باوجود وہ باقاعدگی سے نماز نہیں پڑھتا جس پر عدالت نے اسے  اگلے 21 دنوں تک 5 وقت نماز ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔


متعلقہ خبریں