سب سے لمبی پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم


کراؤن پوائنٹ: امریکہ میں کاغذ سے بنے جہاز کی سب سے لمبی پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر کراؤن پوائنٹ میں گیریٹ جینسن، نیتھن ایرکسن اور ڈلن روبل نامی انجینئرز نے 2 دسمبر 2022 کو کاغذ کا ایسا جہاز بنانے کا فیصلہ کیا جو طویل ترین پرواز کر سکے۔

انجینئر دوستوں کے بنائے کاغذی جہاز نے 88.31 میٹر طویل مسافت طے کر کے سب سے زیادہ وقت تک پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کاغذی ہوائی جہاز کی 289 فٹ 9 انچ طویل پرواز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 159 بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دے دی گئی

جینسن نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے ہم نے کاغذ کے وزن کو یقینی بنایا تھا کہ جتنا وزن میں بھاری ہو گا اتنی ہی دور تک جائے گا۔


متعلقہ خبریں