آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، چودھری پرویزالہٰی

Pervaiz-Elahi

چودھری پرویز الہٰی خاندان کی دودھ فیکٹری پر چھاپہ


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کیس کیلئے ایک وکیل کیساتھ گفتگو کو ٹیپ کرکے غلط رنگ دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتہ ہیں،ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے آخر وہ کیس بھی سامنے آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، یہ مخالفین کو جھوٹے کیسز میں جیلوں میں بند کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ بوکھلائے ہوئے اٹھے ہیں اور بولنا شروع کر دیا ہے، یہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں ہی کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس نااہل حکومت کی تمام غلط کاریوں کی چیزیں سامنے آ کر رہیں گی،رانا ثناء اللہ کے سارے کرتوت باری باری سامنے آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں