حکومت نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی، رانا ثنا اللہ


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعظم کی ہدایت پرغیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے،
چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

نئی پارٹی بنانے کی کوششیں مجھے سربراہی کی آفر ہوئی، شیخ رشید کا دعوی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، شوکت ترین نے جو کہا اس پرانہیں سزا ضرورملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تو پاکستان آگے نکل جائے گا، عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے آج ہم مشکلات میں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عمران خان کو وقت سے پہلے فارغ کر دیا گیا، شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے ان کے بیانات ہیں، شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے بیان بازی کرتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے فواد چودھری، اعظم سواتی اور شہباز گل اور دیگر متعدد رہنماؤں کے علاوہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی گرفتار ہو چکے ہیں جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے سیاسی اتحادی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ امن و امان برقراررکھنے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دہشت گردوں کےمذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کاعزم متزلزل نہیں ہوگا۔

فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنیکا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن اپریل / مئی میں ہوں یا اکتوبرمیں،  ہم تیار ہیں، عمران خان نے انتقامی سیاست کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں