امریکی لڑاکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی مشتبہ چیز مار گرائی


واشنگٹن: امریکی لڑاکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی کار نما مشتبہ چیز کو مار گرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے اوپر ایک چھوٹی کار نما چیز کو مار گرایا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی۔

انہوں نے کہا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

پینٹاگون نے امریکی فضائی حدود میں کارنما چیز کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی فضائی حدود میں اڑنے والی مشتبہ چیز کو امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر گرایا گیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ تجارت نے 6 چینی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ چینی اداروں کو پیپلز لبریشن آرمی کے ایرو اسپیس پروگراموں میں تعاون پر بلیک لسٹ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں