بجلی کی قیمت میں بڑی کمی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا اور دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات ختم، اسٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہو سکا

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جبکہ لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں