نیٹ فلکس نے اپنے نجی طیارے کیلئے فلائٹ ایٹنڈنٹ کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کی تنخواہ سالانہ تین لاکھ 85 ہزار ڈالر دی جا سکتی ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق کمپنی کسی ایسے امیدوار کو یہ نوکری دینا چاہتی ہے جو ’آزاد فیصلہ سازی، احتیاط اور بہترین کسٹمر سروس‘ جیسی صلاحیتیں رکھتا ہو، وہی بہترین امیدوار ہوگا جو ہدایات کے مطابق بلند حوصلے کے ساتھ آپریٹ کر سکے۔
اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم نیٹ فلکس کو موثر انداز میں دنیا تک پہنچنے میں مدد کرتی ہے تاکہ کمپنی پوری دنیا میں خوشیاں پھیلاتی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی
فلائٹ ایٹنڈنٹ کو ایک سُپر مڈ سائز جیٹ‘ پر ڈیوٹی دینے کے ساتھ ساتھ کئی کام کرنے ہوں گے، جیسے اُڑان سے قبل ہنگامی صورتحال کے سامان، کاک پِٹ، کیبن اور گیلیری کا جائزہ لینا بھی ان میں شامل ہو گا۔ جبکہ طیارے پر لوڈنگ اور سٹاکنگ کے وقت 13.6 کلو گرام تک وزنی سامان اٹھانے کی بھی طاقت جاب کا حصہ ہے۔
کامیاب امیدوار کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں رہنا ہوگا تاہم اس کے لیے امریکہ کے اندر اور باہر سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے گذشتہ سال صارفین کے اعداد و شمار کم ہونے کے بعد نیٹ فلکس نے سینکڑوں نوکریاں ختم کر دی تھیں۔