آج نون لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز دے دیا، پرویز الہیٰ


وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد کہا ہےکہ آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے۔

وزیر اعلییٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونا ہے۔آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے۔ن لیگ کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاؤ مال نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیس کے معاملے میں قانونی ٹیم نے محنت کی۔عدالت میں ثابت کیا گیاکہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔186ووٹ سامنے آئے ہیں۔ن لیگ والے بارات لے کر آئے تھے،ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر شریف آدمی ہیں انہوں نے ان کی عزت بھی خاک میں ملادی۔ن لیگ کی اپنی تو عزت ہی نہیں، دلیر بنو شکست تسلیم کرو۔نون لیگ اب رائیونڈ کے ایک کونے کی جماعت رہ گئی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا ویژن آج سچ ثابت ہو گیا ہے۔صرف عمران خان ہی قائد اعظم کی وراثت کا اہل ہے۔عمران خان کی ٹیم نے آج ثابت کردیاکہ وہ بکاو مال نہیں ہیں۔کئی روز سے ماڈل ٹاؤن کے لیڈر نے ان کو ساتھ ملایا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ ہیں۔ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔تمام وزرا کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ثابت کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں