علیم خان اور ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید


پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔ کہتے ہیں کہ ابھی انکی ساری توجہ فلاحی کاموں پر ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں انکی شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں۔  چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔

سابق وسینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے، سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں۔  کسی  سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے بھی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی جانب سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کی خبریں زیر گردش تھیں۔  ذرائع کا دعویٰ تھا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدانوں کا نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں