شہر میں سب معصوم بس میں ہی گہنگار ہوں، عثمان بزدار

اثاثوں کی تفصیلات

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لگتا ہے میرے علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں۔

عثمان بزدار نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کی، جس میں ان سے نیب سے ملنے والی کلین چٹ کا سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ کبھی کوئی ناجائز کام نہیں کیا، پہلے بھی کہا تھا عدالتوں سے انصاف ملے گا، کیوں کی کوئی غلط کام نہیں کیا۔

عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے علاوہ سب آپ پر کرپشن اور نااہلی کا الزام لگاتے ہیں، اس پر وہ کیا سوچتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں،  لگتا ہے میرا علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں لیکن وقت ثابت کرئے گا، اللہ نے یہاں سرخرو کیا اور آگے بھی کرئے گا۔

نیب میں  انکوائری کس کی ایما پر شروع کی گئی کہ سوال پر سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میرے بہت سارے دوست ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔


متعلقہ خبریں