ایف آئی اے کا جہانگیر ترین، علی ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ


 وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب بھی مانگ لیا ہے۔

جہانگیر ترین نے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں