عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے، عمران خان کی ترجمانوں کو ہدایت


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے متعلق آگاہی دی جائے۔

اپنے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عمران خان نے حکومت کیخلاف پارٹی بیانیے کو مذید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  تباہ حال معیشت اور مہنگائی کے پس پردہ حقائق عام تک پہنچائے جائیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق موثر آواز بلند کی جائے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی ریلیوں میں عوام کو متحرک کیا جائے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی ناکام پالیسیوں اور بیڈ گورننس کو میڈیا پر لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بتائیں حکومت نے کس طرح این آر او ٹو سے فائدہ لیا ہے۔


متعلقہ خبریں