پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہو نے کا امکانات روشن ہو گئے۔
پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی ختم ہو نے کا امکانات روشن ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سات مارچ سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔