پوپ فرانسیس کی سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

پوپ فرانسیس کی سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کیلئے دعائے صحت کی اپیل

ویٹی کن : پوپ فرانسیس نے رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سخت علیل ہیں۔

یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنا اخلاقی طور پر درست ہے، پوپ فرانسس

مؤقر جریدے ڈبلیو ایس اے وی کے مطابق پوپ فرانسیس نے یہ اپیل اچانک اس وقت کی جب وہ اطالوی زبان میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے تاہم اس حوالے سے انہوں ںے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پوپ فرانسس کی افغانستان کے لیے روزہ رکھنے کی اپیل

95 سالہ سابق روحانی پیشوا بینی ڈکٹ 2013 میں پاپائیت کی ذمہ داریوں سے از خود سبکدوش ہوئے تھے، اس کے بعد سے آج تک وہ ویٹی کن میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ  ویٹی کن کی تقریباً 600 سالہ معلوم تاریخ میں ازخود مستعفی ہونے والے وہ پہلے پوپ ہیں۔

پوپ فرانسس کے نام بھیجےگئے لفافے سے 3 گولیاں برآمد

میڈیا کے مطابق پوپ فرانسیس نے اس حوالے سے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوپ ایمریطس بینی ڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں، انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ بہت بیمار ہیں، ہم خدا سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا گوہیں کہ وہ تادم آخران کی چرچ کے لیے محبت کو برقرار رکھیں۔

پوپ فرانسس بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف بول پڑے

پوپ بینی ڈکٹ کے حوالے سے تاحال ویٹی کن نے کسی بھی قسم کی مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں