دہشتگردی کا خطرہ:اسلام آباد کے لیےسیکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد میں 2 ٹرک ڈرائیورقتل، ایس ایچ اوز معطل

فوٹو: فائل


  دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر  اسلام آبادکا خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔میٹرو سروس کے مسافروں کی بھی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خودکش حملہ: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غیر ملکی شہری  اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کرائیں۔جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں