عمران خان پرحملے کےملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا،مصدق عباسی


مشیراحتساب پنجاب مصدق عباسی نےدعویٰ کیا ہےکہ عمران خان پرحملے کےملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ  پولی گرافی ٹیسٹ میں مشین نے بتایا کہ اس نے پلاننگ کے تحت سب کچھ کیا۔پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک آتا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ معظم کی ہلاکت عمران خان کےگارڈزکی فائرنگ سےنہیں ہوئی۔ فرانزک ٹیسٹ میں گارڈز کے ہتھیار کلیئر ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیسز میں نئے ثبوت سامنے آنے کا دعویٰ

مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں لیگی رہنما جے آئی ٹی کےسامنے پیش نہ ہوئے، جو حقائق سامنےآئیں گے عوام کےسامنے رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملوں کی تاریخ ہے۔ن لیگ کی جانب سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا، یہ بھی کلیئر ہوگیا۔اکیلا حملہ آور نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملزم کا پہلا بیان پولیس نے جاری کیا۔اس بارے میں بھی انکوائری چل رہی ہے، جیسے ہی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے۔انکوائری میں پیش رفت ہوچکی ہے۔امید ہے بہت جلد مرکزی کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں